نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حجت الاسلام شیخ نبیل کاوک:

مقاومت نے شام میں امریکہ اورصیہونی رژیم  کے منصوبوں کو خاک میں ملایا ہے

نیوزنور 25 ستمبر/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کےنائب سربراہ نے کہا ہے کہ مقاومت نے شام میں امریکہ اورصیہونی رژیم  کے منصوبوں کو خاک میں ملایا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’حجت الاسلام شیخ نبیل کاوک‘‘نے کہاکہ شام میں  امریکہ اورصیہونی رژیم کے منصوبوں کو ناکام کردیا گیا ہے اورآج ہمیں ایسے دشمنوں کا سامنا ہے  جن کے چہروں سے بہت جلد نقاب اُٹھایا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ شامی تنازعے کے آغاز سے ہی تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کرتا آرہا ہے جبکہ صیہونی رژیم سالوں سے شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی آرہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب شام میں دمشق اوراسکے اتحادیوں کی فتوحات کو ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف  ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے  امریکہ کو لگتا تھا کہ حزب اللہ شامی جنگ میں شامل نہیں ہوگی او رجنگی مساوات بدلنے میں کامیاب نہیں ہوگی تاہم شام میں امریکہ اورصیہونی رژیم کی شکست اورحزب اللہ کی فتح پوری دنیا پر واضح ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی