نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فلسطینی  رکن پارلیمنٹ :

 نیوزنور25ستمبر/فلسطینی پارلیمنٹ کےایک رکن اور طولکرم سے تعلق رکھنے والے مقامی فلسطینی رہنما نےمحمود کی طرف سے فلسطینیوں کے قاتل ایہود اولمرٹ کی تحسین اور تعریف کوقوم کی توہین کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اولمرٹ ایک دہشتگرد ہے اور اس کی تحسین کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں فلسطینی رہنما’’ فتحی القرعاوی‘‘نےکہا  کہ صدر محمود کا فلسطینیوں کے قاتل ایہود اولمرٹ سے فرانس میں ملاقات کرنا اور اس سے ہاتھ ملانا فلسطینی قوم کی تذلیل اورتوہین کے مترادف ہےکیونکہ اولمرٹ  فلسطینیوں کا قاتل اورجنگی مجرم ہےاسلئےاولمرٹ سے ملاقات تحسین کے قابل نہیں۔

انہوں نے ایہود اولمرٹ  کوفلسطینی قوم کا بدترین دشمن اور قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ المرٹ سنہ 2008ء میں فلسطینی قوم کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث رہ چکا ہے اس نےغزہ  اور غرب اردن میں فلسطینیوں پر جنگ مسلط کی۔

موصوف رہنما نے کہا کہ محمود عباس نے اولمرٹ سے ملاقات کرکے فلسطینی قوم کے خون، شہداء اور ہزاروں زخمیوں کے ساتھ غداری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے جرائم اور منظم صہیونی مافیا کی دہشتگردی کی شکار ہے۔

القرعاوی نےمزید فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ ایہود اولمرٹ کے دور میں  بھی جاری رہا ہےاور اولمرٹ فلسطینیوں کا قاتل ہے اور اس کے ساتھ ہاتھ ملانے والے فلسطینی قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی