ایران فوجی پریڈ پرحملہ دہشتگردی ہے
سه شنبه, ۲۵ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۵۶ ق.ظ
فلسطینی مقاومتی تحریکیں:
نیوزنور25ستمبر/فلسطینی تحریک مقاومتوں نےجنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تحریک مقاومت حماس اور اسلامی جہاد نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں فوجی پریڈ پرحملہ دشمن کی سازشوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایران کے صوبہ اہواز میں ایک فوجی پریڈ کے دوران دہشتگردی کی کارروائی میں 30 افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئے تھے۔
- ۱۸/۰۹/۲۵