ایران کے ساتھ تجارتی کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے
پاکستانی ماہر اقتصادیات:
نیوزنور25ستمبر/پاکستان کے اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ برادر اور ہمسایہ ممالک پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط میں مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور ماہر اقتصادیات ’’ڈاکٹر شمشاد اختر‘‘ نے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ارنا کے نمائندے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ برادر اور ہمسایہ ممالک پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط میں مزید وسعت دی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان طویل مدت سے بہت قریبی دوست ہیں اور دونوں ممالک ترقی کے لحاظ سے ایک دوسرے کے لئے قابل اعتماد شراکت دار بھی ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ ایران اورپاکستان کو علاقائی کوریڈورز میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اس میں دونوں ممالک کا فائدہ ہو گا۔
- ۱۸/۰۹/۲۵