شام کی دفاعی ڈیٹرنس کو مزید مضبوط کریں گے
سه شنبه, ۲۵ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۸ ق.ظ
روسی صدر:
نیوزنور25ستمبر/روسی صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کی دفاعی ڈیٹرنس کو مزید مضبوط کرکے اس ملک کو ایس 300 میزائل سپلائی کریں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر’’ولادیمیر پیوٹن‘‘ نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو کرتے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کی دفاعی ڈیٹرنس کو مزید مضبوط کرکے اس ملک کو ایس 300 میزائل سپلائی کریں گے۔۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست شامی شہر لاذقیہ میں روسی طیارے کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔
ملاقات میں بشارلاسد نے اپنے روسی ہم منصب کو اس طیارے اور ان کے عملے کی تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں صدور نے شام میں تازہ ترین تبدیلیاں بالخصوص ادلب سے متعلق حالات پربھی تبادلہ خیال کیا۔
- ۱۸/۰۹/۲۵