دہشتگردی کے خلاف ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں
عراقی سپریم کورٹ کے اسپیکر:
نیوزنور25ستمبر/عراقی سپریم کورٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف ایک فرنٹ پر ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی سپریم کورٹ کے اسپیکر ’’ہمام حمودی‘‘ نے بغداد میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف ایک فرنٹ پر ہیں ۔
انہوں نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں حالیہ دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایسے اقدامات کے ذریعہ علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔
موصوف اسپیکرنے کہا کہ امریکہ عرب قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی کے لئے مختلف سازشیں کر رہا ہے۔
انہوں نے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغداد تہران کے ساتھ دہشتگردی اور اجنبیوں کی سازشوں پرایک راستے پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانا ناگزیر ہے۔
ملاقات میں ایرانی سفیر نے عراق میں باہمی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ عراقی سیاسی طاقتوں کے درمیان یکجہتی کے ساتھ صدارتی اور وزارت عظمٰی کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
- ۱۸/۰۹/۲۵