ایران کی ہر فتح سے دشمن سیخ پا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی :
نیوزنور25ستمبر/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے جنوبی صوبے کے شہر اہواز میں نہتے لوگوں پر دہشتگردانہ حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے فرمایا ہےکہ اس حملے میں ملوث افرادکو سخت ترین سزا دیں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی’’ حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای ‘‘نے انڈونیشیا میں ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنے اور حصہ لینے والے ایرانی کھیل قافلہ میں شریک کھلاڑیوں اور کھیل حکام کے ساتھ ملاقات میں فرمایاکہ ایران کے جنوبی صوبے کے شہر اہواز میں نہتے لوگوں پر دہشتگردانہ حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے فرمایا ہےکہ اس حملے میں ملوث افرادکو سخت ترین سزا دیں گے۔
آپ نے فرمایا کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار وہ دہشتگرد عناصر ہیں جو عراق اور شام میں گرفتار ہوکر امریکیوں کے ہاتھ سے نجات پاتے ہیں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے معاوضہ لیتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اصلی میڈل آپ ہیں کیونکہ مؤثر،ایماندار،سنجیدہ،ذہین اور محنت کش نوجوان ہر کسی قوم اور ملک کا قیمتی سرمایہ اور ترقی کی وجہ ہیں۔
آپ نے عالمی مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے کی نوجوانوں کی بہترین کارگردگی کو آزاد قوموں کے لئے خرسندی کا ایک پیغام سمجھایا جو عالمی استکباری طاقتوں کو شدید غصے میں لاتی ہے۔
امام خامنہ ای نے فرمایا کہ ایرانی قوم کی ہر فتح استکباری طاقتوں کو غصے میں لاتی ہے اسی لئے آپ کی جیت در اصل ایرانی قوم کی جیت اور ہمارے دشموں کی بڑی ہار ہے اسلئے ہمیں آپ پر فخر کرتے ہیں اورہمارے آپ سے ان شکریے کے پیغامات سچے اور حقیقی احساسات کا مظہر ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے ناجائز صہیونی کھلاڑیوں کے ساتھ ایرانی کھلاڑیوں کے مقابلہ نہ کرنے کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے انقلاب اسلامی کی ابتداء ہی سے غاصب صہیونی اور نسل پرست جنوبی افریقہ ریاستوں کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیاالبتہ نسل پرست جنوبی افریقہ کی حکومت کا تختہ اُلٹ گیا اور عنقریب ہی غاصب صہیونی ریاست کا تختہ بھی اُلٹ جائے گی۔
- ۱۸/۰۹/۲۵