ایران اسلامی اتحاد کا علمبردار ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور 25 ستمبر/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ اہواز میں تکفیری دہشتگردوں کے حملوں سے اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کے سامنے سرنڈر یا اپنے اصولوں کو ترک کرنے والا نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ مہر حمود‘‘نےکہاکہ اہواز میں تکفیری دہشتگردوں کے حملوں سے اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کے سامنے سرنڈر یا اپنے اصولوں کو ترک کرنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ چالیس سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا خاص کر مسلم دنیا میں امن واستحکام اور اتحاد کا علمبردار ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کا واحد ملک ہے جو فلسطین کے دفاع میں مغرورعالمی طاقتوں کے خلاف کھڑا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو فلسطینی کاز کی حمایت کرنے پر محاصرے میں لیا جارہا ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کو سرنڈر کرنے یا اپنے اصولوں کو چھوڑنے پر مجبور کرنے کی طاغوتی قوتوں کی تمام کوششیں خاک میں مل گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دشمنوں کی سازشوں اور اقتصادی محاصرے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہےاورہمیشہ رہےگا۔
- ۱۸/۰۹/۲۵