روسی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اورعوام کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے
روسی مفتی اعظم :
نیوزنور 25 ستمبر/روس کے مفتی اعظم نے اہوازحملے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی مجرمانہ اقدامات خدا کے سامنےگناہ عظیم ہیں اورتمام مذاہب اس طرح کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ’’شیخ راول‘‘نے اہوازحملے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کی مجرمانہ اقدامات خدا کے سامنےگناہ عظیم ہیں اورتمام مذاہب اس طرح کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ روسی عوام خاص کر مسلم کیمونٹی اہواز دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو اسطرح کے وحشیانہ حملوں کی ہر سطح پر مذمت کرنی چاہئے ۔
واضح رہے کہ ایران کے جنوبی شہراہوازمیں ہفتے کےر وز مسلح افواج کی پریڈ کےدوران عام شہریوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں کم ازکم پچیس افراد شہید ہوئے تھے اس حملے کی ذمہ داری سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ الاحواضیہ نے قبول کی تھی۔
دوسری جانب حکومت ایران نے دنیا کے تمام ملکوں خاص طورپر ہمسایہ ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ احواز کے سانحےمیں ملوث دہشتگرد عناصر اوران کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت اورموثر کاروائی کریں کیونکہ خطے کے ملکوں کی سلامتی اس علاقے میں آباد تمام قوموں کو مشترکہ سرمایہ ہے ۔
- ۱۸/۰۹/۲۵