نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اہوازحملے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں

سه شنبه, ۲۵ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۰:۴۵ ق.ظ


ہندوستانی صحافی:

نیوزنور 25 ستمبر/ہندوستان کے معروف میگزین ہارڈ نیوز کے ایڈیٹرنے ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں ہفتے کے روز مسلح افواج کی پریڈ کےدوران عام شہریوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طورپر ان حملوں میں بعض بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی کےساتھ انٹرویو میں ’’سنجے کپور‘‘نے ایران کے جنوب مغربی شہر اہوازمیں ہفتے کے روز مسلح افواج کی پریڈ کےدوران عام شہریوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طورپر ان حملوں میں بعض بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حملوں کو دہشتگردوں کی طرف سے بیرونی حمایت کے بغیر انجام دینا ناممکن ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرنے پر امریکہ کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ میں ایک طبقہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی حمایت کررہا ہے جبکہ دوسرا طبقہ اس اقدام کے خوفناک نتائج سے تشویش میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی قیادت کی طرف سے امریکہ کے مطالبات کو مسترد کئے جانے سے ایران کے دشمن مایوس ہیں۔

اہواز حملے میں سعودی عرب اورصیہونی رژیم کے کردار کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حملوں کیلئےوسیع پیمانے پر منصوبہ بندی اور فنڈس کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے دہشتگردوں کیلئے اس طرح کے حملےانجام دینا آسان نہیں ہیں۔

ہندوستان صحافی نےاہوازحملے کو مشرق سطیٰ کےامن واستحکام کیلئےخطرناک قراردیتے ہوئے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ اس طرح کے حملے سے مغربی ایشیا ئی خطے میں مزید بحران پیدا ہوگا ۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوبی شہراہوازمیں ہفتے کےر وز مسلح افواج کی پریڈ کےدوران عام شہریوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں کم ازکم پچیس افراد شہید ہوئے تھے اس حملے کی ذمہ داری سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ الاحواضیہ نے قبول کی تھی۔

دوسری جانب حکومت ایران نے دنیا کے تمام ملکوں خاص طورپر ہمسایہ ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ  احواز کے سانحےمیں ملوث دہشتگرد عناصر اوران کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت اورمؤثر کاروائی کریں کیونکہ خطے کے ملکوں کی سلامتی اس علاقے میں آباد تمام قوموں کا مشترکہ سرمایہ ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی