شام میں کامیاب ہونے کیلئے روس کو ایران کے تعاون کی ضرورت ہے
سابق ایرانی سفیر:
نیوز نور24 ستمبر/ماسکو میں ایران کے سابق سفیر کے مطابق حکومت روس اس حقیقت کو بخوبی سمجھتی ہے کہ تہران کے تعاون کے بغیر شام میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’محمد رضا‘‘ نے کہا کہ حکومت روس اس حقیقت کو بخوبی سمجھتی ہے کہ تہران کے تعاون کے بغیر شام میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ روس اور ایران کے بہت سارے مشترکہ مفادات ہیں اور شام میں کامیاب ہونے کیلئے روس کو ایران کے تعاون کی ضرورت ہے۔
ایران اور روس کے درمیان تعلقات سے متعلق مغربی میڈا کی پرو پیگنڈا مہم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اسٹریٹیجک ہیں۔
موصوف سابق سفیر نے کہا کہ ایران اور روس دونوں علاقے کے جنگ زدہ ممالک میں امن و استحکام و اتحاد کے حامی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ روس اور ایران دونوں دہشتگردی کے شکار ہیں اور دونوں ممالک کی حکومتوں کو امریکہ کی سر پرستی میں پھیلنے والی انتہا پسندی اور منشیا ت کی اسمگلنگ سے تشویش لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ،اسرائیل اور ان کے دیگر مغربی و علاقائی اتحادیوں کو ایران اور روس کی طرح شام کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے۔
- ۱۸/۰۹/۲۴