دشمن ایران میں امن و خوشحالی اور استحکام کا خواہاں نہیں ہے
ایرانی اہلسنت عالم دین:
نیوز نور24 ستمبر/اسلامی جئمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ امریکہ ایران میں امن و خوشحالی اور استحکام نہیں دیکھنا چاہتا اور ہمہ وقت ایران کو نقصان پہچانے کی فکر میں رہتا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان میں سیستان و بلوچستان کی عوام کے نمایندہ ’’ مولوی نذیر احمد‘‘نے اہواز میں ہونی والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے واقعات اُنہی امریکی خواہشات کا حصہ ہے کیوں کہ امریکہ ایران میں امن و خوشحالی اور استحکام نہیں دیکھنا چاہتا اور ہمہ وقت ایران کو نقصان پہچانے کی فکر میں رہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمہوری اسلامی کے دشمن جان لے کہ اس قسم کے اقدامات ان کی رسوائی اور ذلت کا باعث بنیں گے۔
ایک اور اہلسنت عالم دین اورسیستان و بلوچستان میں امام جمعہ و یونیورسٹی برائے ادیان و مذاہب کے استاد مولوی عبد الحلیم قاضی نے ایران کے بہادر اور دلیر جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں نے جام شہادت نوش کرکے ملک و قوم کی عزت میں اور بھی اضافہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ کی خبر نے دلوں کو افسردہ اور غمگین کردیا اور ملت نے ایک عظیم مصیبت کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا اس دہشتگردی کے پس پردہ عناصر اس بات کو جان لیں کہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے اور ایران کی غیور عوام ان کو معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بسنے والے تمام اہلسنت اس دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دشمن کو بتانا چاہتے ہیں کہ دشمن اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا دشمن اس قسم کے اقدامات سے ایرانی قوم کو ڈرا نہیں سکتا۔
- ۱۸/۰۹/۲۴