نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

عوامی حمایت نے 8 سالہ جنگ میں ایران کو فتح دلائی

دوشنبه, ۲۴ سپتامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۱۰ ب.ظ


عالمی سیاسی مسائل کے ماہر تجزیہ نگار:

 نیوز نور24 ستمبر/عالمی سیاسی مسائل کے ماہر تجزیہ نگارنے کہا ہے کہ ایران کی کامیابی خطےکیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے ایک مثال بن گئی اور دنیا کی مستضعف اور مظلوم قوموں نے ایران کو اپنے لے ایک نمونہ قرار دیا جن کی مثال یمن ، فلسطین ، شام، عراق اور لبنان جیسے ممالک ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عالمی سیاسی مسائل کے ماہر تجزیہ نگار ’’ حسن ہانی زادہ ‘‘ نے مقامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد جب ایران نیا سیاسی نظام اور ایک نئے جمہوری سسٹم کی تعمیر میں مصروف تھا اس موقع پر صدام حسین نے اپنے ہم پیمان ممالک سعودی عرب ،کویت، امارات  اور امریکہ کی مدد سے ایران پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ صدام حسین نے عراق کے سابق صدر احمد حسن البکر کے خلاف فوجی بغاوت کی اور اس کو عہدہ سے برطرف کردیا اور خود برسر اقتدار آگیا کیوں کہ احمد حسن البکر جنگ کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدام حسین کے سکوت کے بعد ایک فوجی افسر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ایران سے جنگ کے لیے صدام حسین کو امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی تھی اور پینٹاگون جنگ کا نقشہ تیار کرکے صدام حسین کو دیا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا ایران نے بغیر کسی جنگی مدد کے اور بغیر کسی جنگی ساز و سامان کے صدام حسین کے خلاف جنگ کی اور قربانیوں اور استقامت کے ذریعہ جنگ جیتی۔

حسن ہانی زادہ نے مزید کہا کہ ایران کی کامیابی خطے کیلئےہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے ایک مثال بن گئی اور دنیا کی مستضعف اور مظلوم قوموں نے ایران کو اپنے لے ایک نمونہ قرار دیا جن کی مثال یمن ، فلسطین ، شام، عراق اور لبنان جیسے ممالک ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی