غزہ تباہی کے دھانےپرکسی بھی لمحے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے
اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی:
نیوز نور24 ستمبر/اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی کا علاقہ کسی بی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہےاور غزہ پٹی کی خراب صورت حال کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی’’نیکولائی میلاڈینوف‘‘نےکہا کہ سرائیل نے فلسطینی اراضی میں اپنے غیرآئینی جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث امن کےمواقع سنگین مشکلات اور فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام میں اُمید پیدا کرنا ہوگی اور بند گلی میں جانے سے بچنا ہوگا اس کے لیے فریقین کو با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنا اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطین۔ اسرائیل تنازعے کے حل کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولہ نافذ کرنا ضروری ہے مگر اس کے لیے تمام فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مثبت رد عمل ضروری ہے۔
عالمی امن مندوب نے کہا کہ غزہ پٹی کا علاقہ زیادہ حساس صورت اختیار کرچکا ہے جو کسی بھی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہےاور ایسی صورت میں پوری عالمی برادری اسکی ذمہ دار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ پٹی میں امدادی آپریشن بحال کرکے علاقے کو تباہی سے بچا سکتی ہے۔
انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ پٹی پرعاید کردہ پابندیاں ختم کرے اور غزہ کو تمام ضروری سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے۔
نیکولائی میلاڈینوف نے فلسطینی تنظیموں، اسلامی تحریک مقاومت حماس، اور فتح پر زور دیا کہ وہ مصر کی زیرنگرانی میں ہونے والی مصالحتی مساعی کو کامیاب بنانے کے لیے مثبت رد عمل کا اظہار کریں۔
- ۱۸/۰۹/۲۴