مذہبی تہوار مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کی صہیونی ترغیبات
رپورٹ:
نیوز نور24 ستمبر/فلسطین میں قابض یہودی آباد کار آئے روز مذہبی مواقع اور تہواروں کی آڑ میں حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرتےہیں اور یہودی تنظیموں اور ہیکل سلیمانی کے پرچارک گروپوں نے عید عرش نامی تہوار کی آڑ میں آج اتوار سے یہودیوں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل کی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں قابض یہودی آباد کار آئے روز مذہبی مواقع اور تہواروں کی آڑ میں حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرتےہیں اور یہودی تنظیموں اور ہیکل سلیمانی کے پرچارک گروپوں نے عید عرش نامی تہوار کی آڑ میں آج اتوار سے یہودیوں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تنظیمات ہیکل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یہودی آباد کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران قبلہ اول میں داخل ہو کراجتماعی عبادات اور عید عرش کی عبادات میں حصہ لیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بیان ایک اشتہار کی شکل میں سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کار اتوار سے آئندہ ایک ہفتے تک حرم قدسی میں موجود رہیں اور مذہبی رسومات ادا کریں۔
- ۱۸/۰۹/۲۴