نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترک تجزیہ کار:

 نیوز نور24 ستمبر/ترکی کی ایٹلم یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ روس کے شہر سوچی میں  پوتین اور رجب طیب اردوگان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد ادلب میں امریکی مداخلت کا راستہ بند ہوا ہے۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹریو میں’’حسن اونال‘‘نے کہا کہ روس کے شہر سوچی میں  پوتین اور رجب طیب اردوگان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد ادلب میں امریکی مداخلت کا راستہ بند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی ادلب صوبے میں شامی فوج کی پیشقدمی کو روکنے  کیلئے اس صوبے پر یلغار کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے لیکن سوچی معاہدے سے انکی سازشیں ناکام ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سوچی معاہدہ ایرن،ترکی اور روس کا شام میں مغربی مداخلت کے خلاف ایک کامیابی ہے۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ سوچی معاہدے سے سب سے زیادہ فائیدہ ترکی کو ہونے والا ہے کیونکہ شامی پناہ گزین اب ترکی میں پناہ لینے پے مجبور نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمر پوتن نے 17ستمبر کو اعلان کیا کہ روس اور ترکی دہشتگردوں کے زیر قبضہ شام کے مغربی صوبے ادلب کے ارد گرد ایک  غیر فوجی علاقے کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ادلب میں مسلح دہشتگردوں اور شامی فوج کے درمیان آمنے سامنے کی لکیر سے 15سے 20کلو میٹر تک ایک غیر فوجی علاقے کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور یہ غیر فوجی علاقہ 15اکتوبر تک قائم کیا جائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی