نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

عالمی برادری ایران مخالف امریکی پالیسی کے خلاف ہے

دوشنبه, ۲۴ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۱ ب.ظ


واشنگٹن ایگزیمنر:

 نیوز نور24 ستمبر/امریکہ کے ایک موخر اخبار نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عالمی برادری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کھڑا کرنے کی ٹرمپ انتطامیہ کی کوششیں پوری طرح ناکام ہوئی ہیں ۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی موخر اخبار’’واشنگٹن ایگزیمنر‘‘نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا کہ عالمی برادری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کھڑا کرنے کی ٹرمپ انتطامیہ کی کوششیں پوری طرح ناکام ہوئی ہیں ۔

روز نامہ نے لکھا کہ پوری عالمی برادری ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی سے زرہ برابر بھی اتفاق نہیں رکھتی۔

روز نامہ نے لکھا کہ 26ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ٹرمپ اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی معیشت سے الگ کرنے کے  ایک موقعے کی طرح دیکھ رہے ہیں تاہم اُن کا یہ منصوبہ بھی شکست سے دوچار ہونے والا ہے کیونکہ امریکہ کے قریبی اتحادی منجملہ فرانس،برطانیہ اور جرمنی جن کے ایران کے ساتھ مفادات جڑے ہیں کا 2015جوہری معاہدے کی برقراری پر اصرار ہے۔

روزنامہ کے مطابق اگر چہ ان ممالک نے ایران کے ساتھ اپنے تجارتی لین دین کو امریکی پابندیوں کے اثرات کی وجہ سے کم کیا ہے تاہم وہ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی کے خلاف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس جیسی عالمی طاقتیں بھی امریکہ کی ایران مخالف پالیسی کو مسترد کر چکی ہیں اور حقیقت میں ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد ان دونوں ممالک نے تہران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو وسعت دی ہے ۔

 واشنگٹن ایگزیمنر نے مزید لکھا کہ ٹرمپ اور سیکٹری خارجہ مائیک پومپیو نہ صرف ایران کو اپنی پالیسی تبدیل کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں بلکہ وہ اسلامی جمہوریہ میں  نظام حکومت کو بدلنے کی سازشیں بھی کررہے ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی