صیہونی حکومت ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ فوجی تصادم کی طرف دھکیل رہی ہے
قاہرہ یو نیورسٹی کے اُستاد:
نیوز نور24 ستمبر/مصر کی قاہرہ یونیورسٹی میں سیاسیات کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم ٹرمپ انتظامیہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ فوجی تصادم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں ‘‘حسن نفع‘‘ نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم ٹرمپ انتظامیہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ فوجی تصادم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مقاومتی محور میں شامل ممالک کو امریکہ کی مدد سے دہائیوں سے کمزور کرنے کی کوشش کرتی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رژیم امریکہ کی مدد سے مقاومتی محور کے اہم جز حزب اللہ کو نابود کرنا چاہتی ہے۔
انہونں نے حزب اللہ اور ایران کے خلاف رجعتی علاقائی حکومتوں کے مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے آج صیہونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے میں نہیں ہچکچا رہی ہے ۔
موصوف اُستاد نے کہا کہ ان رجعتی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہی غاصب صیہونی رژیم کو علاقے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کا موقعہ فراہم ہوا ہے ۔
انہوں نے تمام مسلمانوں خاص کر عرب اقوام سے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہم آواز ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب علاقائی رجعتی حکومتوں کو اپنی پالیسیوں پر پشیمان ہونا پڑے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ،اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف دہائیوں سے سازشیں رچتے آرہے ہیں تاہم فلسطینی مقاومتی گروہوں نے اپنی استقامت ،مقاومت اور فدا کاری سے ان کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔