امریکہ کی ایران کے خلاف مہم جوئی سے دستبرداری
امریکی اخبار:
نیوز نور24 ستمبر/ایک امریکی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اقوام متحدہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارت میں ایران کے حوالے سے ہونے والی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ‘‘اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکی حکومت نے اقوام متحدہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارت میں ایران کے حوالے سے ہونے والی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا ہےکیونکہ امریکی حکام کو یہ خوف تھا کہ اس اجلاس کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ نہ ہو۔
اخبار کے مطابق اس ماہ میں امریکہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کی صدارت کا چارج سنبھال رہا ہے جس سے امریکی حکام اس کا فائدہ لیتے ہوئے ایران کے خلاف ایک مہم چلانے کے در پے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل مندوب نکی ہیلی نے اعلان کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارت میں ان کے بقول ایران کے جوہری ہتھیاروں سمیت خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کے حوالے سے سیکورٹی کونسل کے دیگر ارکان کو آگاہ کریں گےلیکن تجزیہ نگاروں کے مطابق یورپی یونین سمیت روس اور چین کا ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کی وجہ سے امریکہ اس نشست سے دستبردار ہوگیا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو یہ تشویش بھی تھا کہ اگر اس اجلاس میں ایران کے نمائندے بھی شرکت کریں گے تو اجلاس میں دوسرے ممالک کا ایران کی جوہری معاہدے کی ممکنہ حمایت کی وجہ سے امریکہ کو شکست کا منہ دیکھنا نہ پڑے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے مستقل ممالک فرانس، برطانیہ، روس اور چین ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۲۴