مقاومتی تحریک کی کامیابی کے ردعمل میں اہواز کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا
حزب اللہ لبنان :
نیوز نور24 ستمبر/لبنانی مقاومتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی علاقے اہواز میں دہشتگردی حملے مقاومتی تحریک کی کامیابیوں کے ردعمل میں کئے گئے ہیں اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنانی مقاومتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی علاقے اہواز میں دہشتگردی حملے مقاومتی تحریک کی کامیابیوں کے ردعمل میں کئے گئے ہیں اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران، شام اور لبنان کی جانب سے امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کے خلاف مشترکہ مقاومتی تحریک کے ردعمل میں یہ حملے کئے گئے ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے رہبر معظم امام خامنہ ای کے نام پیغام میں ایرانی صوبہ خوزستان کے شہر اہواز میں ہونے والے حولناک دہشتگردی کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
واضح رہے کہ ایرانی صوبہ خوزستان کے شہر اہواز میں ہفتے کے روز دہشتگردی حملے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔