نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

یمن کی صورت حال بحرانی ہے

يكشنبه, ۲۳ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۳ ق.ظ


 عالمی ریڈکراس کمیٹی:

نیوزنور23ستمبر:یمن میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے ترجمان نے صوبے الحدیدہ میں انسانی صورت حال کو بحرانی قرار دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے ترجمان عدنان حزام نے ریڈیو سوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ الحدیدہ  کے بیشتر شہریوں کو مختلف شعبوں منجملہ صحت اور طبی شعبوں میں فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈینیٹر دفتر نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ الحدیدہ کی جنگ نے یمن کے چھیہتّر ہزار سے زائد گھرانوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی سربراہ لیز گرینڈ نے اعلان کیا ہے کہ الحدیدہ می‍ں لاکھوں یمنی اپنی زندگی کی لڑائی لڑ رہے ہیں جبکہ اس صوبے کے پچّیس فیصد بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے اور نو لاکھ لوگ ایسے ہیں کہ جنھیں خوراک میسر ہونے کی کوئی امید ہی نہیں ہے۔

یمن

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی