روس ،چین اورایران امریکی غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں
روسی یونیورسٹی کے معروف اُستاد: نیوز نور15 مئی/ ایک
روسی یونیورسٹی کے معروف پروفیسر نے کہا
ہے کہ ایران ،چین اورروس دنیامیں امریکی غنڈہ گردی کا پائیداری کےساتھ مقابلہ کرنے کیلئے تیار
ہیں۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’الیگزنڈر ڈوگن‘‘نے
کہاکہ ایران ،چین اورروس دنیامیں امریکی غنڈہ گردی کا پائیداری کےساتھ مقابلہ کرنے کیلئے تیار
ہیں۔ انہوں نے کہاکہ
امریکہ کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دنیا آج یک قطبی سے کثیر القطبی دنیا میں بدل
چکی ہے روس کثیر القطبی نظریہ رکھتا ہے
اور ایسا نظریہ رکھنے والے ممالک مغرب
کےساتھ تصادم کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ہم
مغرب کی تسلط پسندی اور غنڈہ گردی
کو مستردکرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو دنیا کے تمام
علاقوں اورخطوں پر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی غنڈہ گردی اورتوسیع پسندی کا
مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں آپسی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح کے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے
اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایران امریکہ کی غنڈہ
گردی کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار
ہے امریکہ گذشتہ 40 برسوں سے ایرانی عوام
کے خلاف اپنی معاندانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔