اہواز حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا/ حملے کے ذمہ داردہشت گردوں کے حامی اور امریکی اہلکار ہیں
محمدجواد ظریف:
نیوزنور23ستمبر:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اھواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ دارامریکی اشاروں پر چلنے والے دہشت گرد ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتےہوئے کہا کہ حملے کے ذمہ دارخطے میں امریکی اشاروں پر چلنے والے دہشت گرد ہیں۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ دہشت گردی کا بہت جلد سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غیرملکی رژیم کی جانب سے تربیت یافتہ کچھ دہشت گردوں نے یہ حملہ کیا ہے جس کا فوری جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچے بھی حملے کا نشانہ بنے۔
واضح رہے کہ صوبہ خوزستان کے مرکزی شہراھواز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پرنامعلوم افراد نے حملہ کرکے سپاہ پاسداران کے 10 اہلکار شہید اور22 زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی بتائے جاتے ہیں۔