سنچری ڈیل منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا
ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ:
نیوزنور19ستمبر:فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک حق واپسی مارچ جاری رہے گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کی تیس سالہ جدوجہد کے بارے میں پہلی بین الاقوامی علمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ حق واپسی مارچ فلسطینیوں کی استقامت اور راہ نجات کی علامت ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک غزہ کا محاصرہ توڑ نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سوا حماس کا کوئی اور دشمن نہیں کیونکہ اس نے سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ سے جدا کرنے کی غرض کی جانے والی کوششوں سے دشمن کو سینچری ڈیل جیسے ناپاک منصوبوں کو آگے بڑھانے کی شہہ ملی ہے تاکہ فلسطین کے معاملے کو ہمیشہ کے لئے نابود کر دیا ہے۔
حماس کے سربراہ نے واضح کیا کہ امریکہ کا سنچری ڈیل منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔