ایران شام میں تعمیری کردارادا کررہا ہے
فن لینڈ کے معروف مصنف:
نیوزنور 19ستمبر/فن لینڈ کے ایک اقتصادی ماہر ومصنف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں بحران شام کے حوالے سے روس ،ترکی اورایران کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس عرب ملک میں ایک تعمیری کردارادا کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’جان کرسٹن ‘‘نے ایران کے دارالحکومت تہران میں بحران شام کے حوالے سے روس ،ترکی اورایران کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس عرب ملک میں ایک تعمیری کردارادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس اجلاس کے انعقاد سے اس بات کی ایک بار پھر تصدیق ہوتی ہے کہ بحران شام کو حل کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دمشق کی اجازت پر شام میں اپنا مشن انجام دیکر عالمی وسلامتی کو تحفظ بخشا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ،امریکہ اور اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کو اپنے کنٹرول میں لینے کیلئے شام پر ظالمانہ جنگ مسلط کی تاہم روس ،ایران اورحزب اللہ نے ان کےمنصوبوں کو ناکام کردیا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اپنے جیو پولٹیکل مقاصد اور غاصب صیہونی رژیم کے تحٖفظ کیلئے دنیا بھر کے 80 ممالک کے خونخوار دہشتگردوں کو شام میں جمع کرکے انہیں مسلح کیا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ دہائیوں سے عرب جمہوریہ شام کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کے اتحادی ادلب اور شام کے دیگر علاقوں میں ابھی بھی تکفیری دہشتگردوں کو دمشق کے خلاف مسلح کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ادلب میں امریکہ کے حامی دہشتگردوں کی مکمل نابودی کے بغیر عرب جمہوریہ شام میں مکمل امن کی بحالی ناممکن ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔