نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

طیارے کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل ہے

چهارشنبه, ۱۹ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۰۸ ق.ظ


روسی وزارت دفاع:

نیوزنور19ستمبر:روسی وزارت دفاع کے مطابق شام کے شہر الاذقیہ کے ساحل سے 35 کلو میٹر دور بحیرہ روم پر پرواز کے دوران ریڈار سےجب طیارہ غائب ہوا تو اس وقت اسرائیل کے ایف 16 طیارے شامی شہر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنارہے تھے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیلی جہازوں نے طیارے کو شامی دفاعی نظام کی طرف دھکیلا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

روسی وزارت دفاع نے اسرائیل کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب روس نے طیارے کی تباہی کے بعد ماسکو میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کیا اور حملے میں ہلاک اہلکاروں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں پرواز کے دوران روسی فوجی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیاتھا جس میں 15اہلکار سوار تھےجو اسرائیلی ایف 16طیاروں کے شام میں حملوں کے دوران ریڈار سےٖغائب ہوگیا تھا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی