امریکہ اوراسکے عرب اتحادیوں کی مداخلت پسندانہ پالیسی عرا ق میں ناکام ہوئی ہے
عراقی قانون ساز:
نیوزنور 19ستمبر/عراق کے ایک سینئر قانون ساز نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل دینے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے عرب اتحادی عراق میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں برُی طرح ناکام رہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ہادی الامیری ‘‘نے ایک بیان میں عراق میں نئی حکومت کی تشکیل دینے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے عرب اتحادی عراق میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں برُی طرح ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عراقی عوام امریکہ ا ور عرب حکومتوں کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام عراقی سیاسی گروہوں کو اختلافات چھوڑ کر حکومت کی تشکیل کے حوالے سے معاہدے تک پہنچنے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کی حوالے سے تمام سیاسی گروہوں کو ایک مناسب حل تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔