فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل کے درمیان سازشی مذاکرات فلسطینی کاز کیلئے تباہ کن ثابت ہوئے ہیں
تحریک اسلامی جہاد فلسطین:
نیوزنور18ستمبر/فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت اسلامی جہاد کے پولٹیکل بیرو کے ایک رکن نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ اوراسرائیل کے درمیان سازشی مذاکرات سے فلسطینی کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’محمد الاہندی‘‘نےکہاکہ فلسطینی انتظامیہ اوراسرائیل کے درمیان سازشی مذاکرات سے فلسطینی کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم مذاکراتی عمل سے فلسطینیوں کو اپنے حقوق دینے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کےساتھ فلسطینی انتظامیہ کے دہائیوں کے مذاکرات فلسطینی قوم کیلئے تباہ کن ثابت ہوئے ہیں اورہمارا مؤقف ہے کہ اسرائیلی دشمن صرف اورصرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی انتظامیہ کو اسرائیلی انتظامیہ کےساتھ تمام سیکورٹی معاہدے ختم کرنے چاہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینی مقاومتی تحریکوں کو کمزور کرنے کیلئے ہر حربہ اپنایا ہے تاہم اُسے ان کوششوں میں ہمیشہ ناکامی حاصل ہوئی ہے۔
- ۱۸/۰۹/۱۸