سعودی جنگی اتحاد کے ہاتھ پچاس ہزار یمنیوں کے خون سے رنگین ہیں
سرگرم انسانی حقوق کارکن:
نیوزنور18ستمبر/برطانیہ میں قائم اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کے مطابق امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں ’’مسعود شاد جارحہ‘‘نے کہاکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ پابندیوں کو دوسرے ممالک پر جنگ مسلط کرنے کے ایک آلہ کے طورپر استعمال کررہا ہے ۔
انہوں نے یمن کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہاکہ اس غریب ملک پر سعودی جنگی اتحاد کے ہاتھوں ابھی تک پچاس ہزار خواتین، بچے اوربوڑھے شہید ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی طرف سے اس ملک کے خلا ف محاصرے کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یمن کے خوفناک حالات سے متعلق انسانی حقوق اداروں کی رپورٹوں کے باوجود امریکہ ،فرانس اوردیگر مغربی ممالک آل سعود کو جدید قسم کا سازوسامان مہیا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔