مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کی بحالی کا راستہ ادلب میں تکفیری گروہوں کی مکمل نابودی سے ہوکر گذرتا ہے
روسی ماہر:
نیوزنور18ستمبر/روسی پارلیمنٹ کے ادارےبین الاقوامی امور میں ایک معروف ایسوسیٹ پروفیسر نے کہا ہے کہ شام کے ادلب صوبے میں دہشتگردوں کی مکمل نابودی علاقے میں امن واستحکام کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’نیکولائی سرکوف‘‘نےصنعا نیوز کےساتھ مختصر انٹرویو میں کہاکہ شام کے ادلب صوبے میں دہشتگردوں کی مکمل نابودی علاقے میں امن واستحکام کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسٹریٹجک صوبے میں تکفیری دہشتگرد گروہ جعلی کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچا کر دمشق پر مغرب کی فوجی جارحیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ یہ دہشتگرد بعض اوقات پہلے اپنے سازشوں میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم اس طرح کی سازشیں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے شامی فوج کے عزم کو نہیں توڑسکتے ۔
انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد جبہت النصرہ اپنی مکمل نابودی سے پوری طرح واقف ہے اس لئے وہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ڈرامہ رچا کر شام پر مغربی جارحیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایک اورتجزیہ کار دیمتری ایگور چنوف نے کہاکہ امریکی انتظامیہ بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے شام میں اپنے جیو پولیٹکل مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام کے مسئلے پر ترک رژیم کا مؤقف پوری طرح واضح ہے انقرہ مسلسل شام میں سرگرم دہشتگردوں کو مسلح کررہی ہے۔
روس کے ممتاز اہلسنت عالم دین اسلام ڈیوڈوف نے شامی تنازعے کے پرامن حل پر تاکید کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ عرب جمہوریہ شام کی علاقے میں اپنی اہم پوزیشن بحال ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہوں نے شام میں اسلام کے نام پر بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کی پوری اُمت اسلامیہ مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگردوں کے یہ اقدامات قرآنی واسلامی تعلیمات کے بالکل منافی ہیں ۔
- ۱۸/۰۹/۱۸