شامی فوج کی فتوحات اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف عرب اقوام کی فتوحات ہیں
مصری قانون ساز:
نیوزنور18ستمبر/مصر کے ایک معروف قانون ساز نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر شام کی فتح تکفیری گروہوں کے حامیوں کی ذلت آمیز شکست ہے
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں شامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’عبدالشہاب الشریف‘‘نےکہاکہ دہشتگردی پر شام کی فتح تکفیری گروہوں کے حامیوں کی ذلت آمیز شکست ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج نے تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف جو پیروزیاں حاصل کی ہیں وہ ان دہشتگرد آقاؤں کیلئے سنگین دھچکا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج اوراس کے اتحادیوں کی یہ فتوحات پوری عرب دنیا کے خلاف اسلام دشمن طاقتوں کی عرب عوام کی فتح ہے۔
انہوں نے کہاکہ عرب دنیا کی باشعور،امن وآزادی پسند قوم دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کےساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے دمشق کے خلاف مغربی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ،اسرائیل اورکٹھ پتلی رژیمیں شام اورپوری عرب عوام کی خیر خواہ نہیں ہیں۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دہشتگردی پر شامی فوج کی فتح قریب ہے۔
- ۱۸/۰۹/۱۸