نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


انصار اللہ  یمن کے سربراہ :

 نیوزنور18ستمبر/یمن کی اسلامی تحریک مقاومت انصار اللہ کے سربراہ نے مجلس عزاء سے خطاب میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور بعض دیگر مسلم ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کی خدمت اور ان کے ساتھ اتحاد کو اسلامی روح کے منافی قراردیا ہے۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی مقاومتی  تحریک انصار اللہ کے سربراہ ’’سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی ‘]نے محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء سے خطاب میں  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور بعض دیگر نام نہاد مسلم حکمرانوں کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل  کی خدمت اور ان کے ساتھ اتحاد کو اسلامی روح کے منافی قراردیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ امریکہ کے سنگین جرائم اور مظالم کی عراق، شام، لیبیا، افغانستان ، فلسطین اور یمن میں لمبی فہرست ہے  امریکہ بعض نام نہاد مسلم  حکمرانوں کے تعاون سے اُمت مسلمہ پر ظلم و ستم کررہا ہے اور سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کے پیچھے بھی امریکی منصوبہ کارفرما ہے۔

انہوں نےحکومت آل سعود کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے جزیرۃ العرب پر غاصبانہ قبضہ قائم کررکھا ہے اور وہ اس خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

موسوف سربراہ نے کہا کہ آل سعود الحرمین الشریفین کی آڑ میں حرمین کا تقدس پامال کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا ہے کیا ان شرائط میں ہم انصاف کے لئے اقوام متحدہ کی طرف رجوع کرسکتے ہیں اور کیا اقوام متحدہ ہمیں انصاف فراہم کرسکتی ہے؟

 سید عبد المالک بدر الدین حوثی نے مزید کہا کہ بعض مسلمان  نماز پڑھتے اور روزہ بھی رکھتے ہیں اسلامی نغرے بھی لگاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ امریکہ کے ساتھ ملکر دنیا میں غریب اور مظلوم اقوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی