سردار سلیمانی شامی عوام کے محافظ ہیں
سینئر ایرانی قانون ساز:
نیوزنور18ستمبر/ایرانی پارلیمنٹ میں آرمینیائی کیمونٹی کے ایک نمائندے نے تکفیری دہشتگردی کے خاتمے اور شام میں آرمینیائی کیمونٹی کو تحٖفظ فراہم کرنے میں جنرل قائم سلیمانی کی کوششوں کو مثالی قراردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کریم خان لاری‘‘نےتکفیری دہشتگردی کے خاتمے اور شام میں آرمینیائی کیمونٹی کو تحٖفظ فراہم کرنے میں جنرل قائم سلیمانی کی کوششوں کو مثالی قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امن واستحکام بحال کرنے کیلئے دمشق حکومت کی درخواست پر موجود شامی فوج کے اتحادی فورسز اورسردار قاسم سلیمانی کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی اور دمشق کے دیگر اتحادی فورسز نے تکفیری دہشتگردوں کے مظالم سے شامی فوج کو نجات دلائی ہے۔
شام میں آرمینیائی کیمونٹی کی اکثر آبادی صوبہ حلب میں ہے جن کا داعش اور جبہت النصرہ کی طرف سے محاصرہ کیاگیا تھا اور بہت سے لوگوں کا ان دہشتگردوں کی طرف سے قتل عام کیاگیا لیکن شام میں ایرانی فوجی مشیروں نے اس کیمونٹی کو تکفیری دہشتگردی سے نجات دلائی ہے۔