نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی تجزیہ کار:

نیوزنور18ستمبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں ایران کے مسئلےکو اُٹھا کر فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی پردہ پوشی کررہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’پال لارودی‘‘نےکہاکہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں ایران کے مسئلےکو اُٹھا کر فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی پردہ پوشی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں صیہونی رژیم کے خلاف تمام قراردادوں کا امریکہ کی طرف سے ویٹو کیاگیا ہے جوکہ قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ صیہونی رژیم کی اس لئے حمایت کررہے ہیں کیونکہ انہیں امریکی کانگریس میں صیہونی لابی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر تنقید کی پرواہ نہیں کرتے کیونکہ اسرائیل جیسی غاصب رژیم اس کی اتحادی ہے جو اس کا دفاع کرےگی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ میں پی ایل او کے دفتر کو بند کرنا اور  فلسطینیوں کیلئے امداد روکنا جیسے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کا مقصد  فلسطینیوں  کو سرنڈر کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کی ثالثی میں فلسطین اوراسرائیل کے درمیان سازشی مذاکرات ایک ڈھونگ ہے دونوں کے درمیان امن عمل کئی سالوں پہلے ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  یہ سازشی امن عمل فلسطینیوں کیلئے کبھی سود مند نہیں رہی ہے امریکہ ہمیشہ صیہونی رژیم کے مفادات کی پرواہ کرتا رہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی