امریکہ، عرب ریاستیں اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ مذاکرات کریں
سابق قطری وزیر اعظم:
نیوزنور18ستمبر/قطر کے سابق وزیر اعظم نےاس بات کےساتھ کہ ٹرمپ قیادت کو اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ پرامن طریقے سے اپنے اختلافات کو حل کرناچاہئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو ایران کےساتھ سنجیدہ مذاکرات انجام دینے چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فرانس 24 کےساتھ انٹرویو میں سابق قطری وزیر اعظم ’’حامد بن جاسم ‘‘نے اس بات کےساتھ کہ ٹرمپ قیادت کو اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ پرامن طریقے سے اپنے اختلافات کو حل کرناچاہئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو ایران کےساتھ سنجیدہ مذاکرات انجام دینے چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ جون 2017ء میں سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اوران کے اتحادیوں کی طرف سے قطر کا محاصرہ کیا جانا باعث حیرت تھا۔
انہوں نے کہاکہ اس محاصرے کا اصل مقصد دوحہ کی حکومت کو ختم کرنا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ ا نہیں سعودی عرب کےساتھ موجودہ بحران کے حل کی کوئی اُمید دکھائی نہیں دے رہی ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات قطر کامحاصرہ کرکے خلیج فارس تعاون کونسل کو توڑنے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے تمام تر فیصلے غیر ذمہ دارانہ ہیں انہیں ملک کے اندر یا باہر طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے اپنی عوام کے فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنی چاہے۔
انہوں نےمتحدہ عرب امارات کے لیڈر محمد بن زائد کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی ممالک کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں گے۔
انہوں نے امریکہ کی نام نہاد سنچری ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کو طاقت یا پیسے سے اس شیطانی منصوبے کو تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات ٹرمپ انتظامیہ کی خوشنودی کیلئے نام نہاد سنچری ڈیل کو فلسطینیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔