رجعتی علاقائی حکومتیں اپنی دولت سے دنیائے عرب کو تباہ کررہی ہیں
فلسطینی آرچ بشپ:
نیوز نور14 مئی /فلسطین کے ایک عیسائی مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں جو واقعات رونما ہورہے ہیں ان کی ذمہ دار امریکی نواز علاقائی رجعتی حکومتیں ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’عطا ء اللہ حنا ‘‘نے کہاکہ مقبوضہ یروشلم میں جو واقعات رونما ہورہے ہیں ان کی ذمہ دار امریکی نواز علاقائی رجعتی حکومتیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عرب رژیمیں اپنی دولت سے پوری عرب دنیا کو تباہ کررہی ہیں اور ان سے فلسطینیوں کا دفاع کرنے کی اُمید نہیں کی جاسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ اشتعال انگیز اورایک دشمنانہ اقدام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورصیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ استقامت اورمقاومت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سابق سفارتکار پیٹروان بورن نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ نے گذشتہ تاریخ سے عبرت حاصل نہیں کی اور یقیناً امریکی صدر کا فلسطین میں سفارتخانے کو منتقل کرنے کا مقصد فقط صہیونی لابی کے اہداف و مقاصد کو امریکہ میں پورا کرنا ہے۔