دنیا اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کے اہم خطاب کی منتظر ہے
سابق امریکی سفارتکار:
نیوزنور17ستمبر:سابق نائب امریکی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی سلامتی نے کہا ہے کہ کا آئندہ دورہ نیو یارک نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عالمی برادری بالخصوص امریکی قیادت اقوام متحدہ میں صدر روحانی کے خطاب کے منتظر ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق 'فرینک وزنیر' جو امریکی جوہری ٹیم کے سابق مذاکرات کار بھی ہیں نے ارنا نیوز کے ساتھ انٹریو میں کہاکہ عالمی برادری بالخصوص امریکی قیادت اقوام متحدہ میں صدر روحانی کے خطاب کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا ایرانی صدر کے خطاب کی منتظر ہیں، عالمی رہنما بالخصوص امریکی حکام صدر روحانی کے آئندہ خطاب میں ایرانی مؤقف اور تازہ ترین پالیسی سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ایرانی صدر کا دورہ نیو یارک اور اقوام متحدہ کی آئندہ جنرل اسمبلی میں شرکت نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال بالخصوص تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی کشیدگی کے پس منظر میں ڈاکٹر روحانی کا آئندہ دورہ اقوام متحدہ اہم ہے۔
فرینک وزنیر نے کہا کہ مشرق وسطی کی تبدیلیاں اقوام متحدہ کی گفتگو اور نشستوں میں سر فہرست ہوں گی جہاں ایران کے کردار پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے تمام نظریں مرکوز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی، شام و عراق کی صورتحال اور ایران سعودی تعلقات وہ اہم مسائل ہیں جن پر زیادہ بات چیت ہوگی۔