دنیا کی کوئی طاقت اسلامی مقاومت کونقصان نہیں پہنچا سکتی
حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ:
نیوزنور17ستمبر: حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ دشمنوں نے اسلامی مقاومت کو نقصان پہنچانے کی بہت کوشش کی لیکن انہیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ دشمنوں نے اسلامی مقاومت کو نقصان پہنچانے کی بہت بڑی کوشش کی لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظمت ، فداکاری اور جاں نثاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اسلامی مقاومت کے اصلی وارث ہیں اور انھوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کی طاقت کا طلسم چکنا چور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت اسلامی مقاومت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ اسلامی مقاومت کی بنیاد شہیدوں کے پاک ارادوں پر استوار ہے۔