بن سلمان سعودی عرب میں اب وہابیت کے ساتھ ساتھ مغربی نظام بھی نافذ کررہا ہے
مضاوی الرشید:
نیوزنور17ستمبر: سعودی عرب کی حکومت کے ایک معروف مخالف نے کہا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد اور آل سعود کا زوال قریب پہنچ گیا ہے اور آل سعود کی حکومت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کے ایک معروف مخالف مضاوی الرشید نے امریکی میگزین نیوزویک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور آل سعود کا زوال قریب پہنچ گیا ہے اور آل سعود کی حکومت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان کے حامیوں میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوگئی ہے اور محمد بن سلمان کو سعودی عرب میں حقیقی چیلنجوں کا سامنا ہے اس نے اپنی قریبی افراد میں بہت زیادہ دشمن پیدا کرلئے ہیں اور اس کے دشمن اس وقت اس کے اردگرد ٹہل رہے ہیں۔
مضاوی الرشید نےکہا کہ محمد بن سلمان سعودی عرب میں اب وہابیت کے ساتھ ساتھ مغربی نظام بھی نافذ کررہا ہے جس کی بنا پر سعودی عرب کا ایک طبقہ اس سے کافی ناراض اور اس کا کھلا دشمن بن چکا ہے۔