اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم ہیں
فلسطین کی وزارت خارجہ:
نیوزنور17ستمبر: فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کم سن بچوں کی شہادت کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حق واپسی مارچ کے دوران بارہ سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کے حوالے سے سامنے آنے والے ویڈیو سے واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کم سن بچوں کی شہادت کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حق واپسی مارچ کے دوران بارہ سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کے حوالے سے سامنے آنے والے ویڈیو سے واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے اس وحشیانہ عمل کی مذمت میں تاخیر سے کام نہ لے اور صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرے۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی کابینہ اور صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ۔
بیان میں ایک بار پھر فلسطینی حکومت کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے معاملے کو عالمی فوجداری عدالت میں اٹھایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حق واپسی کے نام سے فلسطینیوں کے ہفتے وار مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے دوران صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں ایک سو اسّی سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے جن میں اٹھائیس بچے بھی شامل ہیں۔