ٹرمپ کے پاس دماغ تو آٹھ سالہ بچے کا ہے لیکن جذبات ایک نوجوان لڑکی جیسے ہیں
جان کیری:
نیوزنور17ستمبر: امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس دماغ تو آٹھ سالہ بچے کا ہے لیکن جذبات ایک نوجوان لڑکی جیسے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے۔
جان کیری نے ٹرمپ کے ٹوئٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جس میں انھوں نے امریکی وزارت خارجہ کا عہدہ ترک کرنے کے بعد دیگر ملکوں کے حکام کے ساتھ غیر قانونی ملاقاتوں کا الزام عائد کیا تھا کہا کہ ملک کے سابق سفارتکاروں اور عہدیداروں کی جانب سے دیگر ملکوں کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کوئی چیز معمول سے ہٹ کر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جان کیری نے کچھ دنوں قبل جنوری دو ہزار سترہ میں پیرس ماحولیاتی معاہدے سے امریکہ کے باہر نکلنے اور اسی طرح مئی دو ہزار اٹھارہ میں ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کئے جانے پر بھی کڑی تنقید کی تھی۔