آل سعود کے پیٹروڈالرس بھی لبنان کے حالیہ انتخابی نتائج کو بدلنے میں کامیاب نہ ہوسکے
حزب اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ: نیوز نور14 مئی /لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے
ایگزیکٹوکونسل کے سربراہ نے کہا ہے
کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے
نتائج سے
ایک بار پھر ثابت ہو اہے کہ سعودی
عرب کےاربوں پیٹروڈالزبھی ان نتائج کو بدلنے میں کام نہیں آئے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’سید صفوی الدین‘‘نے کہاکہ حالیہ
پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے ایک بار پھر ثابت ہو اہے کہ سعودی عرب کےاربوں پیٹروڈالزبھی ان نتائج کو
بدلنے میں کام نہیں آئے۔ انہوں نے کہاکہ ان انتخابات میں مقاومتی تحریک کےسامنے امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب بین الاقوامی اورسیاسی سطح پر بھی ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ ان انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ لبنان
میں حزب اللہ ،تحریک عمل اس کے اتحادیوں کے دوستوں کا مقاومتی ماحول چھایا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کے
حالیہ اہم ترین پارلیمانی انتخابات میں
تحریک مقاومت حزب اللہ اور اس کی اتحادی جماعتیں سب سے بڑے اتحاد کے طورپرا
ُبھر کر سامنے آئیں جبکہ سعد حریری کی قیادت میں امریکی نواز مستقبل تحریک کو ذلت
آمیز شکست کا سامنا ہوا۔