روہنگیا مسلمانوں کی غیر انسانی صورت حال کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے
موگرینی:
نیوزنور15ستمبر:یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے میانمار میں وں کے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ’’ فیڈریکا موگرینی ‘‘نے روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی جاری خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میانمار میں قانونی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی میانمار میں راخین کے علاقے میں روہنگیا مسلمانوں کی غیر انسانی صورت حال کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے میانمار میں دو نامہ نگاروں کے خلاف عدالتی کارروائی اور ان کی سات برس کی قید کی سزا کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کی جارحیت میں ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔