ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے
ممتاز پاکستانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور15ستمبر:پاکستان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن، محبت ،صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے تسنیم نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ممتاز اہلسنت عالم دین’’اعجاز قادری‘‘ نے ماہِ محرم الحرام کوملک گیر ماہِ امن کے طورپر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام حسینؑ کے یوم شہادت کو یوم پیغام حسینؑ کے طورپر منایاجائے گا۔
انہون نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں ریلیاں، سیمینارز اورکانفرنسیں منعقدکی جائیں گی۔
محمدثروت اعجازقادری نے کہاکہ امن دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ملک میں مکمل مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔
ثروت اعجازقادری نے کہا کہ محرم الحرام امن، محبت ،صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا۔