امریکہ قطر کے بحران کو حل کرنے پر قادر نہیں
شنبه, ۱۵ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۳ ب.ظ
ریچارڈ مورفی:
نیوزنور15ستمبر: امریکہ کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ امریکہ قطر کے بحران کو حل کرنے پر قادر نہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ریچارڈ مورفی نے کہا کہ امریکہ کا جھکاؤ سعودی عرب، امارات اور بحرین کی جانب ہے کیونکہ امریکہ ایک طرف خطے میں دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور انھیں باقی رکھنے کی کوشش کررہا ہے اور دوسری طرف وہ ایران کے خطے میں اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کو سعودی عرب، امارات اور بحرین کا تعاون درکار ہے لہذا قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری بحرین میں امریکہ کا زیادہ تر جھکاؤ سعودی عرب کی طرف ہے لہذا امریکہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بحران کو حل کرنے پر قادر نہیں ہے۔
- ۱۸/۰۹/۱۵