بن سلمان نے سعودی شہزادوں کے ڈر سے گرمیوں میں تفریحی سمندری جہاز میں گذاری:ٹائمز
15/09/18نیوزنور:برطانوی اخبار نے لکھا سعودی ولیعہد کے پچھلے مہینوں کے طریقہ کار نے ثابت کردیا کہ نہ وہ اصلاح گر ہے اور نہ ہی طاقتور اور ممکن ہے کہ کسی بھی وقت باپ اسے اپنی ولایتعہدی سے برطرف کردے۔
بن سلمان نے سعودی شہزادوں کے ڈر سے گرمیوں میں تفریحی سمندری جہاز میں گذاری:ٹائمز
نیوزنور:برطانوی اخبار نے لکھا سعودی ولیعہد کے پچھلے مہینوں کے طریقہ کار نے ثابت کردیا کہ نہ وہ اصلاح گر ہے اور نہ ہی طاقتور اور ممکن ہے کہ کسی بھی وقت باپ اسے اپنی ولایتعہدی سے برطرف کردے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنورکی رپورٹ کے مطابق لندن کے اخبار "ٹایمز"نے اپنے جمعہ ایڈیشن میں "سعودی ولیعہد کی الٹی گنتی شروع" کے عنوان سے کالم میں لکھا کہ یہ امید لگائے بیٹھنا کہ بن سلمان ایک اصلاگر شخص ہوگا اور خطے کی بیماریوں کا علاج کرلے گا"بیہودہ سوچ ہے۔
برطانوی مورخ اور کالم نگار "مایکل برلی"نے اپنے اس کالم میں سعودیہ کا محمد بن سلمان کو ایک مقتدر شخصیت پیش کرنے کے لئے کئی تبلیغاتی کمپینوں کے ساتھ معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پچھلے مہینوں سے لگتا ہے کہ اس کا پادشاہی تخت تک کی رسائی دھیمی پڑ گئی اور یہاں تک کہ خود سعودی بادشاہ "سلمان بن عبدالعزیز"کو بھی اس بارے میں شک ہے۔
اس کالم کے رو سے سعودی ولیعہد کی پبلسٹی اور واقعیت میں شکاف بہت ہی واضح ہے اور یہ مسئلہ عظیم اقتصادی پروجیکٹ "نئوم" کہ جسے بن سلمان خلیج عقبہ میں قائم کرناچاہتا ہے میں عیاں ہے؛ایسا پروجیکٹ کہ جس پر80 بلین ڈالر خرچ ہوئے اوروژن 2030کے مطابق سعودی عرب کے نیشنل آئل کمپنی کے ابتدائی ذخائر کے5 فیصد بکنے چاہئے۔
اس کالم نگار نے ریاض کی طرف سےسعودی نیشنل آئل کمپنی ارامکو کے حصص کو بیچنے پر کیوں روک لگائی گئی ،لکھا؛نیویارک میں آرامکو کے حصص بیچنے سے امریکا میں سعودی عرب اثاثے اس ملک کی طرف سے ریاض کے خلاف شکایات درج ہونے کے سبب ضبط ہو سکتے ہیں، کیونکہ گیارہ ستمبر2011کے حملات کے بارے میں سعودی عرب امریکا کوکسی قسم کے اطلاعات فراہم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
ٹائمز نے لکھا ہے؛سعودی ولیعہد کی ملکی خارجہ پالیسی کی کاروائی نے سعودی عرب کو نقصان پہچایا اور دوسری طرف جنہوں نے یمن کے خلاف جنگ چھیڑ دی وہ ان کے لئے دلدل ثابت ہوگیاہے اور ماہانہ پانچ سے چھے ارب ڈالر کا خرچے کو بوج سعودی عرب پرعائد کرتا ہے۔
ٹایمز کے کالم نگار کا ماننا ہے کہ سعودی ولیعہد کا دعوی کہ قطر دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے نے شکست کھائی اور اس مسئلے سے خلیج فارس تعاون کونسل دوگانہ مکار سعودیہ اور امارات کے حمایت میں خود ہی بکھر گئی۔
اس کالم نگار نے قطر کو جزیرہ نماسعودیہ سے الگ کرنے کے لئےچینل کھودنےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس68 مائلی منصوبے کہ جس پر 750ملین ڈالر سعودیہ کے لئے لاگت آئے گی مایوس کن ہے اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں ہوگا۔
کالم کے آخر میں آیا ہے کہ ،محمد بن سلمان نہ اصلاح گر ہے اور نہ ہی طاقتور شخص؛کیونکہ اس کا باپ قلم کی ایک جنبش سے اپنے تاج و تخت کے ورثے کو بدل دے اورولیعہد کو برطرف کردےاور شاہزادوں کی بڑتی ناراضگی کے پیش نظر لگتا ہے کہ ایسا ہوگا،یہ بھی ممکن ہے کہ اسی وجہ سےسعودی ولیعہد اس سال گرمیوں میں جدہ سواحل کے نزدیک شدید حفاظتی حصار میں تفریحی سمندری جہاز میں آرام کررہے تھے ۔
خاتمہ/ھصتعح