عرب رجعتی حکومتیں ایک روز مکہ کو بھی اسلام دشمن طاقتوں کے سپرد کر دیں گی
شامی مفتی اعظم: نیوز نور14 مئی /شام کے ممتاز مفتی اعظم نے کہا ہے کہ بعید نہیں
ہے کہ فلسطین کے تاریخی شہر یروشلم
القدس کے خلاف امریکہ کی سازشوں پر خاموش رجعتی عرب حکومتیں سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس شہروں کا
کنٹرول بھی غاصبوں کے ہاتھوں میں دے دیں
گے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک
بیان میں ممتاز شامی اہلسنت عالم دین
’’شیخ احمد بدروالدین حسون‘‘نے یوم نکبہ کی سالگرہ کی موقعے پر کہاکہ بعید نہیں ہے
کہ فلسطین کے تاریخی شہر یروشلم
القدس کے خلاف امریکہ کی سازشوں پر خاموش رجعتی عرب حکومتیں سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس شہروں کا
کنٹرول بھی غاصبوں کے ہاتھوں میں دے دیں
گے۔ انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام پر110 ممالک
متحد ہوکر کھود پڑے ہیں اوراسلامی
جمہوریہ ایران فلسطینی قوم اورمقاومت کےسب
سے بڑے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج جو عرب ممالک یروشلم کے خلاف امریکہ اورصیہونیوں کی سازشوں پر خاموش ہیں
کل اپنے ہاتھوں سے مکہ کو بھی چھوڑدیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک نے فلسطینی کاز کو پوری طرح فراموش کردیا ہے۔ انہوں نے لبنان میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کی تعریف کرتے
ہوئے کہاکہ لبنانی عوام نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ تحریک مقاومت کی جگہ ان کے دلوں میں ہے۔