امریکہ اپنا دبدبہ کھو چکا ہے
جمعه, ۱۴ سپتامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۰۹ ب.ظ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل:
نیوزنور14ستمبر/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگرآج تجارت اور دیگر موضوعات میں اُلجھا ہوا ہے جس سے اس کا دبدبہ کم ہو چکاہے
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل’’انتونیو گوٹیرس‘‘ نے کہا کہ ماضی میں امریکہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگرآج تجارت اور دیگر موضوعات میں اُلجھا ہوا ہے جس سے اس کا دبدبہ کم ہو چکاہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دنیا اس وقت انتشارکا شکار ہے جبکہ امریکی انتظامیہ اس وقت اپنی قائدانہ وصف کھو چکی ہے اور اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ سرد جنگ کے خاتمے کے وقت تھی ۔
- ۱۸/۰۹/۱۴