اسرائیل الخان الاحمر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور اُن کی جبری ہجرت سے باز رہے
یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ:
نیوزنور14ستمبر/یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی قصبےالخان الاحمرمیں فلسطینی عرب شہریوں کے گھروں کی مسماری اور ان کی جبری ہجرت سے باز رہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ’’فیڈ ریکا موگرینی‘‘ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی قصبےالخان الاحمر میں فلسطینی عرب شہریوں کے گھروں کی مسماری اور ان کی جبری ہجرت سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکٹر سی میں آنےوالے فلسطینی قصبےالخان الاحمر میں فلسطینی گھروں کی مسماری اور فلسطینی بدو عرب آبادی کی جبری بے دخلی کا کوئی جواز نہیں کیونکہ یہ علاقہ مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی مسماری ایک نئے بحران کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
موصوف سربراہ نے کہا کہ الخان الاحمر کی مسماری اسرائیل کی بہت بڑی غلطی ہوگی۔
فیڈریکا موگرینی نےمزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے اس بیان کی تائید کرتے ہیں جس میں انسانی حقوق مرکز الخان الاحمر کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۱۴