خطے کےبعض حکمراں تخت و تاج سے محروم ہونے کے باعث امریکہ کی فرمانبرداری میں مصروف ہیں
سیدنا مقاومت سید حسن نصراللہ:
نیوزنور14ستمبر/اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ خطے کے بعض حکمراں تخت و تاج سے محروم ہو جانے کے خوف میں مبتلا ہو کر امریکہ کی فرمانبرداری میں مصروف ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ کے سربراہ ’’سید حسن نصراللہ ‘‘نے جنوبی بیروت میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کےبعض حکمراں تخت و تاج سے محروم ہو جانے کے خوف میں مبتلا ہو کر امریکہ کی فرمانبرداری میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی خوف کی وجہ سے یہ ممالک امریکہ، برطانیہ اور مغربی دنیا کی پالیسیوں پر آنکھ بند کر کے عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کا چہرہ پوری دنیا پر آشکارا ہو چکا ہے اور اس وقت امریکہ پوری دنیا میں اور خاص طور سے عالم اسلام میں بری طرح سے رسوا ہو چکا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نےمزید کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر دنیا بھر کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۱۴